دنیا
Time 17 اگست ، 2021

'کسی کو ہماری پرواہ نہیں'، افغانستان سے روتی ہوئی لڑکی کی دلخراش ویڈیو وائرل

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک افغان لڑکی کی دلخراش ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں لڑکی نے اپنے ملک کے ساتھ دنیا کے سلوک پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاریخ میں بھلا دیا جائے گا۔

ایرانی صحافی 'مسیح ایلینیجاد' نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں لڑکی سسکتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کررہی ہے۔ 

ویڈیو میں مذکورہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ ہم اہمیت نہیں رکھتے کیونکہ ہم افغانستان میں پیدا ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ میں خود کو رونے سے نہیں روک سکتی، مجھے اپنے آنسو صاف کرنے ہوں گے تاکہ یہ ویڈیو ریکارڈ کرسکوں، ہماری کسی کو پرواہ نہیں ہے، تاریخ میں آہستہ آہستہ ہمارا خاتمہ ہوجائیگا۔

لڑکی نے بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ کہا کہ کیا یہ مضحکہ خیز نہیں ہے؟

صحافی مسیح ایلینیجاد نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل افغانستان کی خواتین کے لیے ٹوٹا ہوا ہے، دنیا نے انہیں ناکام بنا دیا ہے، تاریخ یہ لکھے گی۔

مزید خبریں :