دنیا

نئی دہلی جانیوالی دو پروازوں کے ساتھ افغانستان کی فضائی حدود میں گھسنے پر کیا ہوا؟

افغان حکام نے فوری طور پر کابل ائیر پورٹ کو کمرشل پروازوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا اور افغانستان کی فضائی حدود بند کردی: فائل فوٹو
افغان حکام نے فوری طور پر کابل ائیر پورٹ کو کمرشل پروازوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا اور افغانستان کی فضائی حدود بند کردی: فائل فوٹو

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے باعث افغانستان کی فضائی حدود اچانک بند کیے جانے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی جانے والے دو طیارے لاعلمی میں افغان فضائی حدود میں داخل ہوگئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پیر 16 اگست کی صبح جب افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کابل پر بڑی تعداد میں غیر ملکی مسافروں اور افغان شہریوں کے آنے پر اچانک بھگدڑ مچنا شروع ہوئی تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

نئی دہلی جانیوالی دو پروازوں کے ساتھ افغانستان کی فضائی حدود میں گھسنے پر کیا ہوا؟

افغان حکام نے فوری طور پر کابل ائیر پورٹ کو کمرشل پروازوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اور افغانستان کی فضائی حدود بند کردی۔ ایسے میں مالڈووا کی ٹیرا اویا ائیر لائن کی باکو سے دہلی جانے والی پرواز ٹی وی آر 750 مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 40 منٹ پر ترکمانستان کے راستے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو ائیر ٹریفک کنٹرول نے پرواز کو خبردار کیا جس پر پائلٹ 11 منٹ میں جہاز کو واپس ترکمانستان لے گیا اور پھر ایران اور پاکستان کے راستے منزل پر پہنچا۔

نئی دہلی جانیوالی دو پروازوں کے ساتھ افغانستان کی فضائی حدود میں گھسنے پر کیا ہوا؟

ایسا ہی کچھ ائیر انڈیا کی شکاگو سے دہلی جانے والی پرواز اے آئی 126 کے ساتھ ہوا، ائیر انڈیا کا یہ بوئنگ 777 طیارہ ازبکستان کے راستے صبح 10 بجکر 5 منٹ پر افغانستان میں داخل ہوا تو ائیر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو خبردار کیا۔ 

پائلٹ نے طیارہ فوری طور پر واپس موڑ لیا اور صرف 4 منٹ میں واپس ازبکستان کی حدود میں داخل ہوکر ترکمانستان اور پھر بھارت میں داخل ہوا۔

نئی دہلی جانیوالی دو پروازوں کے ساتھ افغانستان کی فضائی حدود میں گھسنے پر کیا ہوا؟

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ ایران سے پاکستان میں داخل ہوکر دارالحکومت نئی دہلی جانا تھا مگر روٹ طویل ہو جانے کی وجہ سے فیول ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر پائلٹ نے ایران سے ہی طیارے کا رخ امارات کی طرف موڑ دیا جس کے بعد شارجہ میں لینڈنگ اور ری فیولنگ کے بعد یہ پرواز اپنی منزل دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :