17 اگست ، 2021
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے۔
طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر پر کافی فعال ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔
زبیح اللہ مجاہد طالبان کی عسکری کارروائیوں کی تفصیلات مختلف زبانوں میں ٹوئٹر پر جاری کرتے رہے ہیں۔
طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد آج پہلی بار وہ منظر عام پر آئے ہیں اور پریس کانفرنس کی ہے۔