لاہور، نوجوان سے بدسلوکی پر 2 ٹریفک وارڈنز معطل

لاہور کے علاقےکیولری گراؤنڈ میں ٹریفک وارڈنز نے نوجوان سے بدتمیزی کی اور اسے دھکے دیے، واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ٹریفک وارڈنز ایک شہری کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا کر رہے ہیں۔

 ایک وارڈن نے اچانک گاڑی کا دروازے نوجوان کو دے مارا، نوجوان کے ساتھ موجود خاتون نے وارڈنز کو روکنے کی کوشش کی لیکن وارڈنز نوجوان کو دھکے دیتے رہے۔

ویڈیو سامنے  آنے کے بعد چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے واقعے میں ملوث ٹریفک وارڈن شاہد اور ٹریفک اسسٹنٹ منور کو معطل کردیا ہے۔ 

مزید خبریں :