دنیا
Time 18 اگست ، 2021

کابل میں طالبان اپنے ہی خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کی حفاظت کرتے رہے

کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے— فوٹو: اسکرین گریب
کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے— فوٹو: اسکرین گریب 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند خواتین نے طالبان کے خلاف احتجاج کیا اور عورتوں کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔ 

کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔

اس دوران خواتین نے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے اور وہ طالبان کے خلاف نعرے بھی لگا رہی تھیں۔

اس موقع پر طالبان جنگجو بھی موجود تھے جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے ایرانی صحافی مسیح علی نژاد نے دعویٰ کیا کہ خواتین کابل کی سڑکوں پر طالبان کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔

مزید خبریں :