Geo News
Geo News

دنیا

ملا عبدالغنی برادر قطر ائیر فورس کے جدید ترین طیارے میں افغانستان پہنچے

ملاعبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچے ہیں — فوٹو:فائل
ملاعبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچے ہیں — فوٹو:فائل

طالبان کے نائب امیر اور قطر سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر المعروف ملا برادر دوحہ سے قطر ی فضائیہ کے جدید ترین خصوصی طیارے میں افغانستان پہنچے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر فورس کے رجسٹریشن A7-PAM بوئنگ سی17 گلوب ماسٹر تھری  نے شام کو قندھار ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

یہ سی 17 طیارہ امریکی ائیر فورس کے زیر استعمال طیاروں کے ہم پلہ ہے۔ خیال رہےکہ ملاعبدالغنی برادر 20 برس بعد افغانستان پہنچے ہیں۔