Time 18 اگست ، 2021
دنیا

کابل ائیرپورٹ پر افراتفری کی سیٹلائٹ تصاویر وائرل

حالات کی سنگینی کے باعث کابل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا_____فوٹو: الجزیرہ
حالات کی سنگینی کے باعث کابل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا_____فوٹو: الجزیرہ

افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول اور اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں بسنے والوں کا جمِ غفیر ملک سے باہر نکلنے کے لیے کابل کے ائیرپورٹ پر جا پہنچا جہاں انتہائی افرا تفری کا عالم تھا۔

حالات کی سنگینی کے باعث کابل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا جس کے بعد ائیرپورٹ پر ہی لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والی افراتفری کے نتیجے میں 7 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ایسے میں پیر کے روز اس افراتفری کی سیٹلائٹ سے کچھ تصاویر لی گئیں جو کہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شہریوں کی بد حواسی کا واضح نمونہ پیش کررہی ہیں۔

میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز

میکسر ٹیکنالوجیز نے ہوائی اڈے کے داخلی راستے سے رن وے پر موجود ہجوم کی صبح 10:45 کے قریب تصاویر حاصل کیں۔

میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز

تصاویر میں شہریوں کا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے جو پروازیں معطل ہونے کے بعد جہازوں کے اردگرد موجود ہیں۔

میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز
میکسر ٹیکنالوجی_____رائٹرز


مزید خبریں :