ویڈیو: ویکسین کی لمبی قطار سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا طریقہ

آج کل پاکستان سمیت بھارت میں بھی بڑی تعداد میں شہری عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوارہے ہیں جب کہ ایک بڑی مشکل اس وقت پیش آتی ہے جب ویکسین لگوانے کیلئے طویل قطار میں کھڑے ہونا پڑے۔

ایسے میں بھارت سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے لمبی قطار سے بچنے کا آسان سا حل ڈھونڈ نکالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری قطار سے ہٹ کر ویکسین سینٹر کے عقب میں موجود کھڑکی کی طرف موجود ہے جب کہ اس نے اپنے پاؤں دو دیواروں کے عین وسط میں ٹکائے ہوئے ہیں۔ کھڑکی میں سے ہی اسے ویکسین لگائی گئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کسی نے شہری کی اس حرکت کو خطرناک قرار دیا تو کوئی اس کی حاضر دماغی کی تعریف کرتا رہا۔

مزید خبریں :