18 اگست ، 2021
افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ میں لڑنے والے افغان فوجی اور طالبان جنگجو کے درمیان مکالمے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں فوجی وردی میں ملبوس افغان فوجی ساتھ بیٹھے طالبان جنگجو کو بتاتا ہے کہ میں نے آپ کو گولی ماری اور آپ گرگئے تھے جس پر میں نے سمجھا کہ آپ مرچکے ہیں لیکن آپ کی قسمت اچھی ہے اور آپ کو زندہ دیکھ رہا ہوں۔
اس پر طالبان جنگجو بھی مسکرا جاتا ہے اور افغان فوجی کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اللہ کا شکرہے ہم دونوں زندہ ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان نے تقریباً 20 برس بعد دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے اور ساتھ ہی افغان فورسز سمیت تمام مخالفین کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔