Time 18 اگست ، 2021
کھیل

طالبان کے کنٹرول کے باوجود پاک افغان کرکٹ سیریز ہوگی، تصدیق ہوگئی

افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سری لنکا میں ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ
افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سری لنکا میں ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی— فوٹو: افغان کرکٹ بورڈ

افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

دوسری جانب افغان بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہ سیریز سری لنکا میں کھیلے جائے گی جس کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

مزید خبریں :