Time 18 اگست ، 2021
پاکستان

کابل میں معمولاتِ زندگی بحال، مارکیٹیں بھی کھل گئیں

طالبان کے کنٹرول کے تیسرے روز افغان دارالحکومت کابل میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے اور  مارکیٹیں بھی کھل گئیں۔

کابل کے بازاروں میں لوگوں کی خرید و فروخت جاری  ہے اور دکان داروں نے صورتِ حال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے تاہم  لوگ بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

 دارالحکومت کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں افغان قیادت ہتھیار رکھ کر اور  پُرامن ماحول میں رہ کر افغانستان کے استحکام کے لیے کام کرے گی۔

 عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی جانب سے کابل کی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری  ہے۔

دوسری جانب صورتحال میں بہتری کے بعد کابل ائیرپورٹ کو  بھی سویلین ائیرٹریفک کے لیےکھول دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :