افغانستان میں پاکستانی سفیر کی کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

افغانستان میں پاکستان کے سفیر  منصور احمد خان کی سابق  افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل میں سابق صدر حامد کرزئی کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی، اس موقع پر عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

منصور احمد خان نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حامد کرزئی اور  عبداللہ سے ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور دیر پا استحکام کے حوالے سے تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان نے افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جبکہ ملک کے صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے۔

کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیا گیا تھا اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی سے بھی انتقام نہیں لیا جائے گا۔

گزشتہ روز طالبان رہنما انس حقانی نے بھی افغانستان میں مصالحتی کونسل کے اراکین حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ نائب امیر طالبان ملا عبدالغنی برادر بھی افغانستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :