دنیا
Time 20 اگست ، 2021

طالبان کی جدید ترین ’بدری 313‘ فورس

طالبان کی بدری 313 بٹالین فورس بالکل مختلف لباس ہے۔ فوٹو: فائل
طالبان کی 'بدری 313' بٹالین فورس بالکل مختلف لباس ہے۔ فوٹو: فائل

کابل: طالبان کی اسپیشل فورسز یونٹ کی کابل میں گشت کی اطلاعات ہیں جو عسکریت پسند گروہوں کی روایتی وضع قطع سے بالکل مختلف ہے۔

طالبان کی پہچان عام طور پر شلوار قمیض اور کندھے پر اے کے 47 لٹکائے جنگجوؤں سے ہوتی ہے مگر طالبان کی 'بدری 313' بٹالین فورس کا لباس بالکل مختلف ہے۔

اس یونٹ کو پہلے طالبان کی طرف سے پھیلائے جانے والے پروموشنل مواد میں دکھایا جاتا تھا مگر مبینہ طور پر یہ انتہائی تربیت یافتہ اور جدید ترین فوجی ساز و سامان سے لیس ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ طالبان نے اس بٹالین کے لیے سامان کہاں سے حاصل کیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ امریکی فوجی ہارڈ ویئر اور افغان فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں اور دیگر جنگی ساز و سامان ہے۔

طالبان کی بدری 313 بٹالین جدید ترین اسلحے سے لیس ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل
طالبان کی 'بدری 313' بٹالین جدید ترین اسلحے سے لیس ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

گروپ کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں بدری 313 فوجیوں کو عام پگڑی کے بجائے فوجی ہیلمٹ اور سن گلاسز، کیموفلاج لباس پر بلٹ پروف جیکٹس اور جدید امریکی رائفلوں سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ طالبان یونٹ جدید سائیڈ اسلحے کے ساتھ ساتھ جدید جنگی جوتے پہنے، یہاں تک کہ نائٹ ویژن چشمے لگائے نظر آتا ہے جس کی وجہ سے ان میں اور کسی دوسرے ملک کی خصوصی جنگی یونٹوں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بدری 313 فورس کا موازنہ کسی دوسرے ملک کے کمانڈوز سے کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل
'بدری 313' فورس کا موازنہ کسی دوسرے ملک کے کمانڈوز سے کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

اسپیشل کمانڈو طرز کے اس یونٹ کی تصاویر پہلے جاری کی جا چکی ہیں اور برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اب اطلاعات ہیں کہ اتوار کو طالبان کے کابل شہر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ یونٹ کابل کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

افغان سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق 2001 کے بعد پہلی بار افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے انہیں سکیورٹی مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے انہیں سکیورٹی مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
طالبان کی جانب سے انہیں سکیورٹی مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

مبینہ طور پر اس یونٹ کا نام جنگ بدر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بدری 313 کسی دوسرے اسپیشل فورسز کمانڈو یونٹ کی طرح تیار کی جاتی ہے جو طالبان کے زیر انتظام نامعلوم مقامات پر تربیت حاصل کرتی ہے۔

مزید خبریں :