21 اگست ، 2021
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے علیل تھیں جو آج کراچی میں انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹرعاصم حسین کے ترجمان کے مطابق نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائیگی اور تدفین سپر ہائی وے پر واقع آبائی قبرستان میں کی جائےگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے ڈاکٹر عاصم حسین سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس مئی میں عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔