21 اگست ، 2021
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ستمبرکےلیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے میں پھر دیرکردی ہے جس کے باعث تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی کی بولی موصول ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں پیش حقائق کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے غلطیوں سےکچھ نہیں سیکھا ہے جس کے باعث قومی خزانےکو ساڑھے 16ارب روپےکے نقصان کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایل این جی اسپاٹ کی خریداری کے لیے صرف 26 روز قبل 16 ستمبرکے لیے ٹینڈر کھولا گیا تو تاریخ کا مہنگا ترین 34.6فی صدکا ریٹ ملا۔
اگر بڈز قبول کرلیں تو ساڑھے 16ارب روپے کا نقصان ہوگا اور بڈز قبول نہ کیں تو فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرنا پڑے گی۔
پی ایس او کی انتظامیہ کا کہناہےکہ بورڈ بڈز منظورکرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔