مریم کے بیٹے کا نکاح، جنید اور نواز شریف کی تصاویر سامنے آگئیں

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہو ئی — فوٹو: سوشل میڈیا
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن میں ہو ئی — فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر دلہے جنید صفدر اور والد سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر سامنے آگئیں۔

 جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد جاری ہے— فوٹو: سوشل میڈیا 

نکاح کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جیند صفدر نے کالا پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ماسک پہنے نواسے کے نکاح میں شریک رہے۔ سادہ سی تقریب میں جنید صفدر اور عائشہ سیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس کے علاوہ جنید کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک پر تقریب میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں :