Time 23 اگست ، 2021
دنیا

ویڈیو: افغانستان میں امریکی فوج کا سازو سامان بچوں کا کھلونا بن گیا

افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد فوجیوں کی چھوڑی گئی میراث بچوں کے کھیلنے کا سامان بن گئی۔

افغان اردو کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چند افغان  بچوں کو ٹوٹی  ہوئی امریکی فوجی گاڑیوں پر جھولتے اور کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود چند بچے  ٹوٹی پھوٹی امریکی فوجی گاڑی میں چڑھے گاڑی کے اندر کھیل رہے ہیں جب کہ چند کو باہر گاڑی کے مختلف حصوں سے کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افغان حکومت کے سرینڈر کیے جانے کے بعد مشرقی افغانستان کے شہر خوست میں طالبان کے ہاتھ لگی چند سرکاری فوجی گاڑیوں کو دکھا یا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :