دنیا
Time 23 اگست ، 2021

ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو پیٹرول کی برآمد شروع کردی

طالبان نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا ہے— فوٹو:فائل
طالبان نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا ہے— فوٹو:فائل

ایران نے طالبان کی درخواست پرافغانستان کوپیٹرولم مصنوعات کی برآمدات دوبارہ شروع کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے ایران کو پیغام بھیجا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری رکھ سکتے ہیں جس کے بعد ایران نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات شروع کردی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 900 ڈالرز فی ٹن تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد طالبان نے یہ پیغام پہنچایا۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ طالبان نے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی  افغان تجارت کیلئے سرحدیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان اور ایران کے درمیان اس عمل کو دونوں ممالک کے مستقبل میں اچھے تعلقات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :