Time 23 اگست ، 2021
دنیا

ایف ڈی اے نے فائزر ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دے دی

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)  نے ہنگامی استعمال کے بعد فائزر کورونا ویکسین کے مکمل استعمال کی بھی منظوری دے دی۔

خبرایجنسی کے مطابق ایف ڈی اے نے 16 سال اور 16 سال سے زائد عمر کے افراد میں ویکسین کی دو خوراکوں کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

فائزر پہلی کورونا ویکسین ہے جسے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مکمل استعمال کی منظوری ملی ہے۔

خیال رہے کہ ایف ڈی اے نے گزشتہ سال  فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔ اس کے علاوہ ایف ڈی اے نے موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں :