Time 24 اگست ، 2021
پاکستان

مریم کے بیٹے کا نکاح: عالیشان وینیو کی ویڈیوز وائرل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے لیے سجائی گئی تقریب کی خوبصورت ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنید صفدر کے نکاح کے بعد فوٹوسیشن کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں تاہم اب وینیو کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں لندن کے عالیشان لینس بورگ ہوٹل کے ہال کو ہلکے رنگ کے تھیم کلیکشن کے ساتھ خوبصورت پھولوں سے سجا دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ہوٹل کے ڈائننگ ٹیبل پر مہمانوں کو کھانے کے لیے بیٹھا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ہوٹل میں فی کس مہمان کی لاگت سے متعلق دعویٰ

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کی جانب سے ٹوئٹ میں جنید صفدر کے نکاح کے لیے لندن کے عالیشان ہوٹل کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رحیق عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ لندن کے مہنگے ترین علاقے ہائیڈ پارک کے مہنگے ترین ہوٹل میں فی کس مہمان کی لاگت 1350 برطانوی پاؤنڈ ہے۔

واضح رہے کہ لینس بورگ ہوٹل کو چند سال قبل لندن کا مہنگا ترین ہوٹل بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :