Geo News
Geo News

Time 24 اگست ، 2021
دنیا

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون نویں منزل سے نیچے آگری

خاتون کے عزیز نے حیرت انگیز  طور پر حادثے کا ذمہ دار عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو قرار دیا: فوٹو ڈیلی میل
خاتون کے عزیز نے حیرت انگیز طور پر حادثے کا ذمہ دار عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو قرار دیا: فوٹو ڈیلی میل

استنبول: ترکی سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ کبرا ڈوگن  ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر کبرا اپنی کزن کے ہمراہ رہائشی عمارت کی  نویں منزل پر غروب آفتاب کے موقع پر ایک ویڈیو بنانے کی خواہش مند تھی تاہم اس دوران اس کا پاؤں ایک پلاسٹک پینل پر پڑا جس سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور 160 فٹ کی بلندی سے نیچے آگری۔

 خاتون کے عزیز نے حیرت انگیز  طور پر حادثے کا ذمے دار عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گھر والوں نے لڑکیوں کو ایسی خطرناک ویڈیوز نہ  بنانے پر بہت خبردار کیا لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔