دنیا
Time 24 اگست ، 2021

طیارے سے گرکر ہلاک ہونیوالے افغان باشندوں کی تضحیک پر صارفین کا سخت ردِ عمل

کیا یہ جشن منانے کا سما ہے؟ ٹوئٹر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا— فوٹو: سوشل میڈیا
کیا یہ جشن منانے کا سما ہے؟ ٹوئٹر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا— فوٹو: سوشل میڈیا

کابل سے انخلا کے دوران امریکی فوجی طیارے سے گرکر ہلاک ہونیوالے 3 شہریوں کے المناک حادثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک برانڈ نے امریکی ای کامرس کمپنی Etsy سمیت دیگر کئی آن لائن ویب سائٹس پر خواتین اور مردوں کیلئے ٹی شرٹس متعارف کروائی ہیں جس پر طیارے سے گرتے افراد کا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔

ٹی شرٹس آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں جس پر کابل اسکائی ڈائیونگ کلب کے الفاظ درج ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افغان شہریوں کی موت اور ان کی تضحیک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

لوگوں نے اس عمل کو انسانی حقوق کی توہین قرار دیتے ہوئے متعدد ویب سائٹس سے ان کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین سے تعلق رکھنے والی رائٹر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی اس واقعے کو ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور کمپنی نے اس طرح سے منافع کمانے کا سوچ لیا، افغانستان سے گزشتہ 20 سالوں میں جو منافع کمایا وہ کافی نہ تھا؟

انہوں نے تمام صارفین سے مطالبہ کیا کہ پوسٹ شیئر کریں اور کمپنی کو ٹیگ بھی کریں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کمپنی کو مینشن کرتے ہوئے سوالات کیے کہ کیا آپ معصوم افغان شہریوں کی موت پر مطمئن اور خوش ہیں؟ کیا یہ جشن منانے کا سماں ہے؟

صارفین کے ردعمل کے نتیجے میں شرٹس کے برانڈ نے Etsy سے اپنی شرٹس ہٹا دیں لیکن متعدد پلیٹ فارمز پر یہ تاحال کم قیمتوں میں فروخت کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :