Time 24 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ کیساتھ عریاں رقص کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

بالی وڈ کے ہدایتکار  رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ انایا سلطانہ کے ساتھ عریاں رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رام گوپال ورما نے کئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں جس میں ‘کمپنی’ اور ‘سرکار’ اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ متنازع بیانات اور پھر تنازعات میں گھرے رہنے کے باعث  شہرت رکھتے ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ شہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

رام گوپال ورما کی خوبرو اداکارہ انایا سلطانہ کے ساتھ عریاں رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو اداکارہ کی سالگرہ کی پارٹی کے دوران کی ہے جس میں رام گوپال اداکارہ کے ساتھ رقص کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بھی ہدایتکار سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہیں۔

بعدازاں بالی وڈ ہدایتکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر بتادوں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص میں نہیں ہوں اور نہ ہی وہ انایا سلطانہ ہے، وہ اس کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کی قسم کھاتے ہیں۔

اب خود ہی رام گوپال ورما نے بھی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید خبریں :