ویڈیو: نصیرآباد میں زخمی چیتا آبادی میں آگھسا

مظفرآباد کی  تحصیل نصیرآباد کے علاقے ریالی میں زخمی چیتا آبادی میں آگیا۔

جیونیوز کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کےاہلکاروں نے چیتےکوریسکیو کرلیا۔

اس حوالے سے گفتگو  کرتے ہوئے محکمہ جنگلی حیات آزاد کشمیر  کا کہنا تھا کہ زخمی چیتےکو  وائلڈ لائف سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ چیتے کے جسم کا نچلا دھڑ متاثر ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے کہا ہےکہ جانوروں کے ڈاکٹر چیتے کے زخمی ہونے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں :