Can't connect right now! retry

کاروبار
25 اگست ، 2021

روپیہ مزید کمزور، ڈالر کی قیمت 166 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی: مبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر مزید مضبوط ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر 166 روپے 40 پیسے پر جا پہنچا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر اس کی قدر 166 روپے 27 پیسے رہی۔

رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر 8.73 روپے مہنگا ہوا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM