Time 28 اگست ، 2021
کھیل

آسٹریلیا میں قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کا نیا روپ سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا آسٹریلیا میں قرنطینہ کے دوران حلیہ ہی بدل گیا۔

وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی سے ملنے 11 ماہ بعد آسٹریلیا گئے ہیں اور وہاں قرنطینہ میں موجود ہیں۔

سابق کپتان کو قرنطینہ میں 8 دن گزر گئے ہیں اور وہ ایک کمرے میں موجود ہیں۔

وسیم اکرم کی قرنطینہ کے دوران شخصیت ہی بدل گئی ہے اور انہوں نے مونچھیں رکھ لی ہیں۔

ویڈیو بیان میں سابق کپتان کا کہناتھا کہ قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے اور اس کیلئے اہلیہ نے متحرک کیا جس کے باعث قرنطینہ میں بھی باقاعدگی سے ورزش کررہا ہوں۔

مزید خبریں :