وعدے کے باوجود شادی میں کیوں نہیں آئے؟ دلہے نے مہمانوں کو بِل بھیج دیا

اخراجات ان ہی کو اٹھانے ہوں گے،دلہا کی گفتگو__فوٹو: سوشل میڈیا
 اخراجات ان ہی کو اٹھانے ہوں گے،دلہا کی گفتگو__فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ریاست ایلی نوائے کے شہر شکاگو میں ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔

دلہا دلہن نے شادی کی تقریب کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے شادی کی دعوت قبول کرنے کے باوجود شرکت نہ کرنے والے مہمانوں کو شادی پر آنے والے اخراجات کا بل اور رسیدیں بھیج دیں۔

سیپٹمبور پیٹی نامی دلہا نے فیس بک پر 240 ڈالرز  (تقریباً 40000 پاکستانی روپے) کا بِل پوسٹ کیا جو کہ ایک فرد کے حصے میں آیا۔ انہوں نے پوسٹ میں ان مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے اخراجات کے بل کو دیکھ کر غصے کا اظہار بالکل نہ کیجیے گا۔ میں یہ آپ کو ای میل کے ذریعے بھی بھیج دوں گا تاکہ آپ یہ نہ کہہ سکیں کہ بل موصول نہیں ہوا۔

تصویر میں درج تھا کہ یہ بل آپ کو بھیجا جا رہا ہے کیونکہ آپ نے شادی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی اور  یوں آپ کے لیے ایک سیٹ مختص کر دی گئی تھی۔ یہ بل آپ کی نشستوں کے ہیں جو کہ آپ کے لیے خالی رکھی گئی تھیں۔ آپ یہ رقم paypal یا zelle سے ادا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب دلہے نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مہمانوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہماری شادی میں ضرور  آئیں گے لیکن نہیں آئے، اب یہ اخراجات ان ہی کو اٹھانے ہوں گے۔

مزید خبریں :