30 اگست ، 2021
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغانستان سے کسی بھی پناہ گزین کے آنے کی تردید کردی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ امریکا یا کسی بھی ملک کو ٹرانزٹ کیلئے ویلکم کریں گے اور ایک ماہ تک کا ویزہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی افغان کو مہاجر کا درجہ نہیں دیا اور 3000 افراد کی افغانستان سے ٹرانزٹ پر آنے کی تیاری ہے جبکہ ائیرپورٹس پر موجود 600 یا 700 لوگوں کو متعلقہ ملک لے جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی کے اخراجات نہیں اٹھارہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، اپنی سلامتی کی ذمہ داری بھی پوری کرے گا اور بین الاقومی تقاضوں کو بھی پورا کرے گا۔
اپوزیشن سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن بڑے شوق سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے لیکن یہ پھنس جائیں گے اور پچھتائیں گے، آپ کا سودا ’مک‘ گیا ہے لہٰذا الیکشن کی تیاری کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے انتخابات سے قبل اپوزیشن کے نیب کیسز ختم ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔