30 اگست ، 2021
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز سے بھارتی ادارے نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ سے بھارت میں انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈز سےکروڑوں(بھارتی) روپےکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندرشیکھرکےکیس میں تفتیش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جیکولین فرنینڈز کیس میں ملوث نہیں بلکہ وہ مقدمے کی مبینہ گواہ ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے اداکارہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔