Geo News
Geo News

Time 31 اگست ، 2021
پاکستان

اسلام آباد پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر، فیصل جاوید کا رد عمل آگیا

گزشتہ روز وائرل تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں— فوٹو: فیصل جاوید خان
گزشتہ روز وائرل تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں— فوٹو: فیصل جاوید خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویرپر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔

یہ تصویر مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے بھی شدید ردعمل دیا اور تصویر کو جعلی قرار دیا۔

انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہوں کو متنازع نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔

خیال رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے دوران کئی امریکی فوجی پاکستان پہنچے ہیں جہاں سے انہیں اپنے ملک روانہ کیا گیا اور اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کی ہے۔