01 ستمبر ، 2021
قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور ڈویژن نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاجات کی انکوائری کی منظوری دے دی۔
ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیر صدارت نیب دفتر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔
نیب حکام کے مطابق رانا ثناء اللہ کے 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔