01 ستمبر ، 2021
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے، اس تحقیق کو کورونا سے بچاؤ کی دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
سائنسی جریدے مالیکیولز میں شائع تحقیق کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول تجرباتی بنیاد پر بندروں کو لگایا گیا جس سے کورونا وائرس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں 75فیصد کمی آئی لیکن یہ مالیکیول انسانی جسم میں موجود سیگر سیلز کو متاثر نہیں کرتے۔
رپورٹ کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پائے جانے والے مالیکیولز پہلے ہی انسداد بیکٹیریا خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں، یہ سانپ برازیل، ارجنٹینا، بولیویا اور پیراگوئے میں پایا جاتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائپر سانپ میں موجود پیپٹائڈ مالیکیول کورونا وائرس کے پی ایل پرو انزائم سے مل کر اسے ناکارہ بنا دیتے ہیں۔