Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
03 ستمبر ، 2021

سدھارتھ کی موت: ’شہناز گِل حواس کھو بیٹھیں‘

معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے مقبول ہونے والی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل کی اپنے گہرے دوست سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات میں شرکت کی ویڈیو  وائرل ہو  رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہناز گِل کی بھائی کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں شہناز گِل کو ماسک لگائے بکھرے بالوں کے ہمراہ روتے ہوئے اور سکتے کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن کے مطابق شہناز گِل بھائی کے ہمراہ سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کے لیے روانہ ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر نے اداکارہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے جبکہ شہناز گِل کے والد نے بھارتی میڈیا کو  بتایا تھا کہ شہناز کا بُرا حال ہے اور  وہ اپنے حواس کھو بیٹھی ہے۔

خیال رہے کہ شہناز گِل سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر  وائرل ہیں کہ اُنہوں نے اپنے بگ باس کے ساتھی اور قریبی دوست سدھارتھ شکلا سے شادی کر لی ہے۔

واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی اور پھر محبت میڈیا کی زینت بنی رہی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM