03 ستمبر ، 2021
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یقین دلایا ہےکہ پاکستان کو افغانستان سےکوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں 'افغانستان کی مشترکہ تعمیر نو' کے عنوان سے پاک افغان یوتھ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں توسیع کرکے اسے افغانستان سے جوڑنا بہت اہم ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے افغان عوام کے لیے پاکستان کی دیرینہ شراکت کو سراہتے ہوئےکہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ قیام امن کی کوششوں اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھےگا۔