Time 04 ستمبر ، 2021
دنیا

پنجشیر حاصل کرنے کی خوشی میں طالبان کی ہوائی فائرنگ میں ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات

وادی پنجشیرکا کنٹرول حاصل کرنے کی خوشی میں کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے پہلے ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد ازاں طلوع نے اپنی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ہوائی فائرنگ میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جنگجوؤں کو ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر پنجشیر مزاحمتی محاذ نےطالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وادی کا بھرپور دفاع کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں  کابل میں خواتین ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے ذمےداریاں سنبھال لی ہیں، کابل کی سب سے بڑی منی چینجر مارکیٹ بھی عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے 13ستمبر کو افغانستان کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی امدادی کانفرنس بُلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :