Can't connect right now! retry

پاکستان
05 ستمبر ، 2021

گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گورکھ ہل اسٹیشن کھاول لک کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور گاڑی الٹ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 4 سیاح جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

جاں بحق افراد کی شناخت سلیم اللہ، اسلم سیال، طارق چانڈیو اور واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM