06 ستمبر ، 2021
لاہورکے علاقے والٹن میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالف گروپ کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں مسلم لیگ ن کےامیدوار نعیم بٹ کے 3 بیٹےبھی شامل ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔
دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پہلے بھی تشدد کے 2 واقعات ہوچکے ہیں، پولیس تحفظ فراہم کرنےکے بجائے ہمارےکارکنوں کو گرفتارکر رہی ہے۔