کاروبار
Time 06 ستمبر ، 2021

مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دیدی

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کے طویل مدتی پلان کی منظوری دے دی ہے، پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کربجلی پیداکی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی اور نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا، اس سے مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایسے پلان بناکرگردشی قرضے اور دیگرمسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

مزید خبریں :