08 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوزکی جانب سے 31 دن سے زائد بلنگ کے معاملے پر جیونیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا۔
نیپرا نے جیونیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے صارفین سے اووربلنگ کی شکایات طلب کرلی ہیں۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین شکایات درج کرائیں تاکہ معاملے کانوٹس لیا جاسکے اور جن صارفین کے ساتھ نا انصافی ہوئی انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔
جیو نیوز کی تحقیقات کے مطابق، 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔
جیو نیوز کے مطابق ،ان 8 ماہ کے دوران 37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔
31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے، لہٰذا اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سے بلوں میں 600 روپے کا اضافہ ہوجا تا ہے۔
خیال رہے کہ اس طرح بل زیادہ ریٹ والے سلیب کے لحاظ سے بنے گا اور صارف کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔