Time 08 ستمبر ، 2021
پاکستان

افغانستان میں عبوری سیٹ اپ پر پاکستان کا رد عمل

پاکستان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں بدلتی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں نئے سیاسی انتظام کے تحت امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق نئے افغان سیاسی سیٹ اپ کے تحت افغان عوام کی ترقی اور ضروریات پوری ہونےکی توقع رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن، مستحکم، خود مختار اور خوشحال افغانستان کیلئے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے اپنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔

مزید خبریں :