Can't connect right now! retry

کاروبار
10 ستمبر ، 2021

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی اور اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM