10 ستمبر ، 2021
آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں شادی کے موقع پر دلہن کے بھائی نے دُلہا کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شادی کے روز دلہا کی ہلاکت کا واقعہ میرپور کے علاقے منگلا ہملٹ میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ رخصتی کے وقت دلہن کے بھائی کا دوست گھر میں داخل ہوا تو دلہا نے اعتراض کیا جس پر دلہن کے بھائی نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دلہا جاں بحق ہوگیا اور ملزم کا دوست زخمی ہوگیا۔