11 ستمبر ، 2021
سوڈان میں فوجی طیارا گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں بدھ کے روز گر کر تباہ ہوا جس کے بعد طیارے میں موجود افراد کی تلاش کی کوششیں جاری تھیں۔
جمعے کے روز وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے میں موجود لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین افسران ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
سوڈان میں طیارہ حادثے کے واقعات عام ہیں۔