پاکستان
Time 12 ستمبر ، 2021

راکا پوشی پر پھنسے 3 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرہنزہ پہنچ گيا

گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پہاڑ راکا پوشی پر ایک پاکستانی سمیت تین کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹرہنزہ پہنچا دیا گيا۔

ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان کے مطابق پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری سمیت تین کوہ پیماؤں کوریسکیوکرنے کیلئے ہیلی کاپٹر نگرپہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ کوہ پیماؤں سے رابطہ میں ہیں اوروہ خیریت سے ہیں، 6900 میٹرکی بلندی تک ہیلی کاپٹر کا پہنچنا مشکل ہے تو کوہ پیماؤں کو کچھ نیچے تک آنے کیلئے کہا ہے جبکہ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے زمینی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روزایک پاکستانی اورچیک ریپبلک کے دو کوہ پیما پھنس گئے تھے، انہوں نےگزشتہ دنوں راکا پوشی کی چوٹی سرکی تھی۔ 

مزید خبریں :