کھیل
Time 12 ستمبر ، 2021

خواتین کے کرکٹ میچ کے دوران کتا گیند لے کر بھاگ گیا

ویمن کرکٹ میچ کے دوران کتے کی گراؤنڈ میں انٹری ہوئی اور وہ گیند لے کر بھاگ گیا۔

 آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں پالتو کتے کی فیلڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ ویڈیو دیکھ کر کتے کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ دلچسپ واقعہ آل آئرلینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل میں اُس قت پیش آیا جب بارہویں کھلاڑی کے طور پر ایک کتا اپنے مالک سے رسی چُھڑا کر میدان میں داخل ہوگیا۔

 عین اُسی وقت فیلڈر نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی، کیپر نے رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اوورتھرو پر گیند کتے کے پاس پہنچی جو گیند کو دانتوں میں دبا کر چلتا بنا۔

اس کے بعد  میدان میں موجود فیلڈرز اور کتےکا مالک بھی اُس کے پیچھے بھاگتے رہے لیکن وہ تمام فیلڈر زکو چکما دینے کے بعد سیدھا پچ پر بیٹسمین  کے پاس ہی رکا جہاں بیٹسمین  نے اُسے چمکار کر اُس سے گیند واپس لے لی۔

مزید خبریں :