دنیا
Time 13 ستمبر ، 2021

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنےوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا میں نئی قسم کے طویل فاصلے تک مار کرنےوالے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  میزائل نے 1500کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا امور کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شمالی کوریا کا پہلا کروز میزائل ہے جو جوہری مواد لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کوپڑوسی ملکوں سمیت عالمی برادری کے لیے خطرہ قراردے دیا ہے۔

مزید خبریں :