نیر اعجاز کو خاتون نے سرِعام تھپڑ کیوں مارا تھا؟

خاتون نے کہا کہ تم ظالم ہو، نیر اعجاز کی دوران شو گفتگو__فوٹو فائل
خاتون نے کہا کہ تم ظالم ہو، نیر اعجاز کی دوران شو گفتگو__فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار نیر اعجاز نے حال ہی میں اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ واقعے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ میرے ڈرامے کا ایک سین تھا جب بیوی باتھ روم میں پیچھے کھڑی ہے اور میں شیو کرتے ہوئے گانا گارہا ہوتا ہوں، میرے کردار میں تھا کہ بیوی پر شک کرتے ہوئے اس کے چہرے پر بلیڈ مار تا ہوں۔

نیر اعجاز نے دوران انٹرویو کہا کہ میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خوبصورت خاتون میری جانب آئیں اور کہا کھڑے ہوجاؤ، میں نے کھڑے ہوکر کہا جی؟ انہوں نے میرے منہ پر ’چپیڑ‘ ماری، مجھے غصہ آیا اور کہا مجھے کیوں مارا ہے آپ نے؟

اداکار نے مزید بتایا کہ خاتون نے کہا کہ ’تم ظالم ہو، 30 سال سے میرے شوہر اور میں یہی کرتے آرہے ہیں کہ وہ شیو کرتے ہوئے گانا گاتے ہیں اور میں پیچھے کھڑی ہوکر باتیں کرتی تھی، تم نے ایسا کیا کہ میں ڈر گئی ہوں کہ کہیں میرا شوہر میرا ہی چہرہ نہ کاٹ دے۔‘

مزید خبریں :