دنیا
Time 13 ستمبر ، 2021

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ملبے سے کس جنوبی ایشیائی ملک میں عمارتیں بنائی گئیں؟

لمحوں میں زمین بوس ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ملبے کا بڑا حصہ ایشیائی ملک بھارت پہنچایا گیا فوٹوبشکریہ اے ایف پی
لمحوں میں زمین بوس ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ملبے کا بڑا حصہ ایشیائی ملک بھارت پہنچایا گیا فوٹوبشکریہ اے ایف پی

11ستمبر 2001 کونیویارک، پینٹاگون اور پنسلوینیا پر طیارے کے ذریعے حملوں میں جہاں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے وہیں امریکا کو اربوں ڈالرز کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ میں بھارتی میڈیا (ریڈاف) کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لمحوں میں زمین بوس ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ملبے کا بڑا حصہ ایشیائی ملک بھارت پہنچایا گیا۔

 بعد ازاں بھارت میں اس ملبے کو کئی کالجز ، شاپنگ پلازہ اور ورکشاپس وغیرہ کی تعمیر میں استعمال کیا گیا۔

گزشتہ 4 برسوں کے دوران یہ ملبہ نئی عمارتوں میں زیادہ تعداد میں استعمال کیا گیا— فوٹو:  اے ایف پی
گزشتہ 4 برسوں کے دوران یہ ملبہ نئی عمارتوں میں زیادہ تعداد میں استعمال کیا گیا— فوٹو:  اے ایف پی

رپورٹ میں ملاپورم، کیرالہ میں تعمیر کیے گئے کالجز،  تامل ناڈو کی کار ورکشاپ، لدھیانہ پنجاب کے ٹیکسٹائل شو روم اور بھارت کی کئی عمارتوں میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے ملبے کا اسٹیل استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نائن الیون سانحے کے 6 ماہ جیسے قلیل عرصے کے بعد ڈھیر بنے برجوں کا ملبہ ٹنو ں کے حساب سے بھارت منتقل کیا گیا ۔

بھارت میں تعمیراتی کمپنی سے منسلک منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا ملبہ دوبارہ قابل استعمال بناتے ہوئے کئی عمارتوں میں استعمال کیا کیوں کہ یہ ملبہ  بھارتی مصنوعات سے کہیں زیادہ بہتر تھا،مزید برآں گزشتہ 4 برسوں کے دوران یہ ملبہ نئی عمارتوں میں زیادہ تعداد میں استعمال کیا گیا ۔

برجوں کا ملبہ ٹنو ں کے حساب سے بھارت منتقل کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی
 برجوں کا ملبہ ٹنو ں کے حساب سے بھارت منتقل کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی 

مزید خبریں :