دنیا
Time 14 ستمبر ، 2021

افغانستان میں بگرام جیل کا انتظام طالبان نے سنبھال لیا

افغانستان میں امریکا کے زیر انتظام رہنے والی بگرام جیل کا انتظام طالبان نے سنبھال لیا۔

امریکی انخلا کے بعد جیل سے افغان فورسز کے نکلتے ہی بعض قیدی بھی دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے۔

جیو نیوز جیل کے واچ ٹاور نمبر پینتالیس کے مناظر سامنے لے آیا ہے۔ جیل کی دیوار کے گرد قیدیوں کے جوتے، چپلیں، پانی کی خالی بوتلیں اور کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔

بگرام ائیربیس پر ٹوٹے پھوٹے امریکی ہیلی کاپٹر اور جنگی سامان جا بجا بکھرا ہوا ہے جسے امریکی فوجی جاتے ہوئے چھوڑ گئے تھے۔ ائیر بیس پر امریکی فوجیوں کی ورزش کا سامان بھی موجود ہے۔

بگرام ائیربیس طالبان پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اب اس ائیر بیس پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی حکام نے بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد افغان فوج کے حوالے کیا تھا۔

مزید خبریں :