پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2021

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56733 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26938 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔


مزید خبریں :